ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یوسی سال دوم کے طلبہ کاامتحان لیناناگزیر: وزیرتعلیم سریش کمار

پی یوسی سال دوم کے طلبہ کاامتحان لیناناگزیر: وزیرتعلیم سریش کمار

Mon, 24 May 2021 11:32:10    S.O. News Service

بنگلورو،24؍مئی (ایس او نیوز)پری یونیورسٹی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے زاویہ نگاہ سے پی یوسی سال دوم کے امتحانات منعقد کرنابہترمعلوم ہوتاہے۔یہ خیال ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے پیش کیا۔

مرکزی محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ورچوئل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سریش کمارنے کہاکہ اعلیٰ و پیشہ ورانہ تعلیم کی دہلیزتک پہنچے ہوئے پی یوسی سال دوم کے طلبہ کے لیے امتحان کاہوناازحدضروری ہے۔ان طلبہ کاکسی بھی فارمیٹ میں امتحان لیاجاناناگزیرہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس مکمل طورپرکنٹرول میں آنے کے بعد پی یوسی سال دوم کے طلبہ کے لیے امتحان منعقدکرناہوگا،اگرچہ نہایت آسان اورسہل طریقہ سے کیوں نہ ہو۔کووِڈکی وجہ سے امتحان نہ لکھنے والے طلبہ کے لیے نئے طریقہ سے رواں سال ہی دوبارہ امتحان کاموقع فراہم کرنے پرغورکیاجارہاہے۔حکومتی سطح پراس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے۔


Share: